انڈونیشیا میں ورلڈ واٹر کانفرنس، سعودی وفد کی شرکت
سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمان الفضلی انڈونیشیا میں ورلڈ واٹر کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کا افتتاح انڈونیشی صدر جوکوویدودو نے کیا'' کانفرنس 25 مئی تک جاری رہے گی۔
کانفرنس میں 180 ممالک کے وزرا اور اعلی عہدیداروں کے علاوہ 250 عالمی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
کانفرنس میں عالمی اورعلاقائی سطح پرپانی سے متعلق اہم امور پرمقالے پیش کیے جائیں گے۔
ورلڈ واٹر کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ سکالرز اور اس شعبے کے ماہرین شریک ہیں جو پانی کی قلت اور آبی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے اپنی آرا و تجاویز پیش کریں گے۔