Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے سوڈان میں امدادی سامان تقسیم

’تقسیم کیا گیا امدادی سامان 5210 افراد کے لیے کافی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سوڈان کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوڈان کے نہر النیل صوبے میں ضرورت مند افراد میں 906 غذائی پیکٹ تقسیم کیا گیا ہے‘۔
سینٹرکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا گیا امدادی سامان 5210 افراد کے لیے کافی ہے‘۔
’اسی طرح سوڈان کے شمالی علاقوں میں بھی 531 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا جانے والے سامان 3071 افراد کے لیے کافی ہے‘۔
 

شیئر: