Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سبزی کے ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی

’4 غیر ملکی گرفتار ہوئے ہیں جبکہ دو ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر سبزی کے ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  میونسپلٹی نے دمام کے مشرق میں واقع عوامی مارکیٹ میں یہ کارروائی کی ہے۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’کارروائی کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار ہوئے ہیں جبکہ دو ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کئے گئے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملی تھی کہ دمام کے مشرق میں عوامی بازار کے سامنے غیر ملکیوں نے سبزیوں کے ٹھیلے لگا رکھے ہیں‘۔
’غیر ملکی شہر میں بصری آلودگی کا باعث بننے کے علاوہ غیر صحت مند ماحول اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں‘۔
’فوری طور پر پولیس اور گورنریٹ کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ علاقے میں چھاپہ مارا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارروائی کے دوران مذکورہ علاقے میں واقع 504 دکانوں کا تفتیشی دورہ بھی کیا ہے‘۔

شیئر: