Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم 2024 کا آغاز پیر سے

فورم کا افتتاح سعودی وزیر انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر کریں گے۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچرایوی ایشن فورم 2024 کا آغاز پیر 20 مئی سے ہور ہا ہے جو بدھ 22 مئی تک جاری رہے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی سرپرستی میں ہونے والے فیوچر ایوی ایشن فورم کا افتتاح سعودی وزیر لاجسٹک سروسز اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر کریں گے۔
فورم میں 120 سے زیادہ ملکوں، انٹرنیشنل ایوی ایشن انڈسٹری اور تنظیموں کے پانچ ہزار سے زیادہ ماہرین اور لیڈرز شرکت کریں گے۔
شرکا میں شریک ممالک کے 30 سے زیادہ وزرا، سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے 65 سربراہان، ایئرلائنز، ایئرپورٹس کے صدور، طیارہ ساز کمپنیوں کے سی ای اوز اور دنیا کےکئی بڑے سرمایہ کار شامل ہیں۔
اس سال کا فورم عالمی رابطے کی سطح کو بڑھانے کی تھیم تحت ہورہا ہے۔
ایوی ایش انڈسٹری کے ماہرین عالمی ہوا بازی کے شعبے کے ترجیحی چیلنجوں سے نمنٹے کے  حل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی عرب میں ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے پر توجہ دی جائے گی۔
توقع ہے فورم کے دوران 70 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کے ساتھ کئی بلین ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔
 یہ فورم ایک دہائی کے اندر اس شعبے میں لیڈر شپ  کے اس عزم کے مطابق ہے جس میں 2030 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصول شامل ہے۔
فورم ایوی ایشن کےلیے نیشنل سٹریٹجک کوششوں پر توجہ مرکوز کرے گا جس کا مقصد مملکت کو مشرق وسطی میں ایک اہم لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنا اور اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کےلیے پرکشش ماحول فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے 2022 میں فیوچر ایوی ایشن فورم نے افتتاحی ایڈیشن میں 60 ممالک کا خیر مقدم کیا تھا۔ 52 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے جبکہ 116 دوطرفہ اجلاسوں کی میزبانی کی گئی۔

شیئر: