سعودی عرب کی معیشت میں ایوی ایشن سیکٹر کا حصہ 53 ارب ڈالر
ٹورازم سیکٹر میں 7 لاکھ 17 ہزار ملازمت کے مواقع میسرآئے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے سول ایوی ایشن سیکٹر نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملکی معیشت میں ایوی ایشن کی جانب سے 53 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبے سے ملکی معیشت میں جو حصہ شامل کیا گیا اس میں سے 20.8 ارب ڈالر ایوی ایشن سیکٹر جبکہ 32.2 ارب ڈالر سیاحت سے آمدنی میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن سیکٹر میں 2 لاکھ 41 جبکہ ٹورازم سیکٹر میں 7 لاکھ 17 ہزار ملازمت کے مواقع میسرآئے۔
رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں مملکت نے سال 2023 کے دوران عالمی سطح پر ترقی کی جس کا تناسب 123 فیصد رہا جو کورونا کی وبا کے باعث تنزلی کا شکار ہوگیا تھا۔
دیگر ممالک کے مقابلے میں مملکت میں فضائی مسافروں کی آمد ورفت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایوی ایشن فیوچر 2024 کے عنوان سے کانفرنس میں سو ممالک سے 5 ہزار سے زائد ماہرین اور فلائنگ کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر کا کہنا تھا عالمی گراف کے مطابق سعودی ایوی ایشن سیکٹر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔