Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختصر ترین پیس میکر مریض کو لگا دیا گیا

نئی دہلی۔۔۔۔ممبئی کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے دنیا کا سب سے مختصر پیس میکر 78سالہ شخص کے دل میں لگا دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عام پیس میکر کی نسبت جدید پیس میکر میں خطرات 50فیصد کم ہوگئے ہیں۔یہ آپریشن ڈاکٹر علی اصغر اور ڈاکٹر یونس لویا نے سیفی اسپتال میں کیا۔یہ اسپتال ممبئی کا ایسا تیسرا اسپتال بن گیا جہاں انتہائی مختصر ترین پیس میکر لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر اصغر نے کہا کہ ابتک جو پیس میکرز لگائے جاتے ہیں اس میں مریض کے سینے سے تار اس کے دل تک گزارا جاتا ہے لیکن تاروں کے بغیر یہ جدید پیس میکر چھوٹا سا سوراخ کرکے دل میں ڈالا گیا جس سے پیچیدگیاں کم ہوگئیں اور عام پیس میکر کے مقابلے میں خطرات 50فیصد کم ہوئے۔78سالہ مریض بیہوش ہوجایا کرتا تھا اور دل کے امراض کا شکار تھا۔ماضی میں بھی اس کا بائی پاس آپریشن ہوچکا ہے۔

شیئر: