Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا سمیک ڈاؤن اور کنگ اینڈ کوئین شو ڈاؤن

20 ہزار سے زائد تماشائیوں نے پسندیدہ ریسلرز کو رنگ میں اترتے ہوئے دیکھا۔ فوٹو واس
جدہ  کے سپر ڈوم میں سنیچر کی شام ہونے والے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلوں سمیک ڈاؤن اور کنگ اینڈ کوئین شو ڈاؤن نے تماشائیوں کو خوش کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار رینڈی اورٹن کو آسٹریلین ریسلر گنتھر کے ہاتھوں شکست ہوئی اور انہیں کنگ آف دی رنگ کا تاج پہنایا گیا۔
دوسرے مقابلے میں خاتون ریسلر نی جیکس نے لیرا والکیرا کو شکست دے کر ویمن کیٹیگری میں کوئین آف دی رنگ کا ٹائٹل حاصل کیا۔
جدہ کے سپر ڈوم میں ہونے والے مقابلوں میں 20 ہزار سے زائد تماشائیوں  نے اپنے پسندیدہ ریسلرز کو رنگ میں اترتے دیکھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپیئن بیلٹ کے لیے لیو مورگن نے بیکی لنچ کو شکست دینے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپیئن کے ٹائٹل کو برقرار رکھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ بیلٹ کے ایک اور مقابلے میں امریکی ریسلر کوڈی رہوڈز نے امریکی یوٹیوبر اور باکسر لوگن پال کو شکست دی۔
 

شیئر: