بحری راستے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ پہنچ گیا
جدہ اسلامی بندر گاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بحری راستے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سوڈان سے جدہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندرگاہ پر سوڈانی عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
بندر گاہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے استقبال کے لیے بندرگاہ کو تمام ضرورتوں سے تیار کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بحری راستے سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی نوجوانوں پر مشتمل تیار ٹیم موجود ہے جسے کافی وقت پہلے مختلف تربیتی ورکشاپس سے گزارا گیا ہے‘۔