سعودی عرب نے جمہوریہ شام کے پانچ علاقوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں شہری اورفوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی طرف سے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت
Node ID: 887665
سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز کی کارروائیاں شام اور خطے کی سلامتی و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں جنہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور شام و خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر سنجیدگی سے حقیقی احتسابی عمل کو تیز کریں۔