Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ وعازمینِ حج کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ

عمرہ اور حج کے علاوہ انتظامی امور کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ نے زائرین حرمین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کی ہے۔ رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائیڈ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جہیں ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے اردو، انگلش ، عربی، ترکی، فرانسی ، فارسی، ازبکی ، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں ۔
 گائیڈ میں مختلف موضوعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جن میں سائبرسیکیورٹی کے حوالےسے آگاہی ، قانونی و انتظامی امور ، مالیاتی معاملات (بینکنگ ) اور صحت کے امور کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جن سے زائرین بہتر طورپر مستفیض ہوسکتے ہیں۔
رہنما گائیڈز میں امور حج وعمرہ کے بارے میں بھی مستند معلومات اوراہم مقامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں جمرات (منی)، مزدلفہ ، (یوم النحر) قربانی کے ایام، یوم عرفہ گائیڈ، احرام کی پابندیاں و رہنما اصولوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ڈیجیٹل گائیڈ سے اہم معلومات ڈاون لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں(فوٹو، وزارت حج )

ڈیجیٹل گائیڈ میں مدینہ منورہ  اور مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات کے علاوہ مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات اورمسجد نبوی الشریف کے مسجد الحرام کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات پی ڈی ایف کی صورت میں دستیاب ہیں جنہیں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں آڈیو بھی فراہم کی گئی ہے۔

 

 

شیئر: