Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 47 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام

’نشہ آور گولیاں کنکریٹ کے بلاکس کے اندر پلاسٹک کے پائپوں میں چھپائی گئی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ  بیرون ملک سے نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی مقدار 47 لاکھ 70 ہزار گولیاں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں کنکریٹ کے بلاکس کے اندر پلاسٹک کے پائپوں میں چھپائی گئی تھیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کنکریٹ کے بلاکس کی کھیپ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں جن میں سے ایک اقامہ ہولڈر ہے جبکہ دوسرا پناہ گزین ہے‘۔
 
 

شیئر: