Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزا ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ

’ویزا جاری کرنے والے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کے بعد ملک سے بیدخل کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ اگر وہ کسی کو ویزٹ ویزے پر بلاتے ہیں تو انہیں ویزہ ختم ہونے سے پہلے واپس بھیجنے کا اہتمام کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ویزا ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے پر متعلقہ ادارے کو اطلاع کرنا ضروری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ایسا نہ کرنے پر وزٹ ویزا جاری کرنے والے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور6 ماہ تک قید کے بعد ملک سے بیدخل کیا جاسکتا ہے‘۔
محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ملک میں مقیم غیر قانونی افراد کے بارے میں اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے غیر قانونی تارکین کے ساتھ معاملات کرنے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے‘۔

شیئر: