آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا
’آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کو سعودی سفیر سعد بن بخیت القثامی نے الوادع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ روٹ کے تحت آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کو سعودی سفیر سعد بن بخیت القثامی نے الوادع کیا ہے۔
ابیدجان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو الوداع کرنے والوں میں سرکاری حکام، اسلامی أمور کمیٹی کے سرابراہ اور دینی شخصیات بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو وزارت داخلہ کا انتہائی مستحسن اقدام ہے جس کے تحت عازمین حج کی سفری کارروائی ان کے اپنے ملک میں طے کی جاتی ہے۔
سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کی کسی بھی سفری کارروائی کا سامنا نہیں ہوتا اور وہ ایئرپورٹ سے سیدھا ہوٹل چلے جاتے ہیں جہاں پہنچنے پر ان کا سامان انہیں مل جاتا ہے۔
پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش کے عازمین حج بھی روٹ ٹو مکہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔