Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی، کونسی سی چیزیں گاڑی میں رکھنا خطرناک ہے؟

’پرفیوم، آیئر فریشر یا ایسا سیال مادہ جو بھڑکنے کے قابل ہو گاڑی میں رکھنا خطرناک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سے تجاوز کرجاتا ہے۔
ایسے موسم میں کھلے مقامات پر کھڑی گاڑیاں انتہائی خطرناک بن جاتی ہیں جہاں چند چیزوں سے آگ لگ سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’تمام آتش گیر مواد جیسے پرفیوم، آیئر فریشر یا ایسا سیال مادہ جو بھڑکنے کے قابل ہو گاڑی میں رکھنا خطرناک ہے‘۔
’اسی طرح لائٹر، سینیٹائزر یاالیکٹرانک اشیا جیسے موبائل یا آئی پیڈ یا ٹیب یا پاور بینک یا بیٹری رکھنا بھی خطرناک ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سخت گرمی میں کھانے پینے کی اشیا خاص طور پر ادویہ گاڑی میں رکھنا جان لیوا ہوسکتا ہے‘۔
’اسی طرح کاسمیٹک اشیا یا میک اپ کی اشیا بھی گاڑی میں رکھنے کے بعد استعمال کرنا مضر صحت ہوسکتاہے‘۔

شیئر: