Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری: موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پاکستان میں موجود گرمی کی لہر موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ملاپ کی وجہ سے ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر بدھ کو بھی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر رہے۔
خیال رہے گذشتہ روز سندھ میں درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس سے بڑھ گیا تھا جو کہ موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے حال ہی میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ایشیا میں جاری شدید گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بدتر ہو گیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پاکستان میں موجود گرمی کی لہر موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ملاپ کی وجہ سے ہے، آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہے گی۔
خیال رہے پاکستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2017 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جب جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں واقع شہر تربت میں درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ ایشیا کا دوسرا اور دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔
 

شیئر: