Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو سمیت پانچ زبانوں میں عازمین کے لیے صحت آگاہی مہم

مہم کا آغاز عازمین کے پہلے قافلے کے مدینہ پہنچے پر کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے عازمین حج کے لیے متعدد زبانوں میں صحت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کا آغاز ذوالقعدہ کے شروع میں عازمین کے پہلے گروپ کے مدینہ منورہ پہنچنے کے ساتھ ہوا تھا۔


فیلڈ ٹیمیں عازمین کو مختلف مقامات پر آگاہی فراہم کرتی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس مہم مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حرمین ٹرین سٹیشن، شٹل بس سروس، عازمین کے  استقبالیہ مراکز، مختلف مالز، ہیلتھ سینٹرز سمیت کئی مقامات پر 97 سمارٹ ڈسپلے سکرینں لگائی گئی ہیں۔
پانچ مختلف زبانوں عربی، انگریزی اردو، فرانسیسی اور فارسی میں صحت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔  مختلف میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
طبی ٹیموں کی جانب سے ان مقامات پر فیلڈ ٹورز کیے جاتے ہیں جہاں عازمین اکثر آتے ہیں، ان میں ہوٹلز شامل ہیں۔

مہم وزارت حج اور مدینہ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے جاری ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

آگاہی مہم میں عازمین کو براہ راست سورج کی تپش سے بچنے، گرمی، تھکن، پانی کی کمی، فوڈ پوائزنگ، ابتدائی طبی امداد، حفظان صحت اور دیگر صحت موضوعات ہیں تاکہ عازمین صحت کے حوالے سے کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: