Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بصارت سے محروم سعودی طالبہ کے والد بیٹی کی گریجویشن پر خوشی سے نہال

والد کا کہنا تھا میری بیٹی نے وہ کردکھایا جس کی مجھے تمنا تھی ( فوٹو: العربیہ)
بصارت سے محروم سعودی طالبہ کے والد کا کہنا ہے’ یہ دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے کہ میری بیٹی نے وہ کردکھایا جس کی مجھے تمنا تھی‘۔
سعودی شہری محمد عبدالھادی کی بیٹی بصارت سے محروم  ہے اور اس نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے ماس کمیونیکشن میں گریجویشن کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مشرقی ریجن کے ایک شہری محمد عبدالھادی کی وہ وڈیو وائرل ہو رہی ہے جو دمام ائیرپورٹ پر اپنی بیٹی کے استقبال کے وقت بنی تھی۔
محمد عبدالھادی کی بیٹی نے حصول علم کے لیے بصارت کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔
سعودی شہری نے وڈیو میں اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جو پیغام دیا وہ غیرمعمولی تھا۔
 محمد عبدالھادی کا کہنا تھا ’مرحبا، میرے فالورز جو مجھے دیکھ رہے ہیں۔ آج کا دن میرے لیے بے حد مسرت کا دن ہے کیونکہ آج میری منیرہ نے کنگ خالد یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی‘۔
العربیہ نیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے محمد عبدالھادی کا کہنا تھا  ’میری بڑی بیٹی کی کامیابی کی خوشی اس وقت دوبالا ہو گئی جب میرے فالورز کی جانب سے مبارکباد کے دس لاکھ سے زیادہ پیغامات موصول ہوئے‘۔
ان کا کہنا تھا’ نرسری سے یونیورسٹی کی تعلیم تک بہت طویل سفر تھا جس میں کئی چیلنجز اور دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا مگررب کریم نے ہمیں اس سفر میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور آج میری بیٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی‘۔

شیئر: