Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمر خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں‘، سعودی خاتون کے عزم و حوصلے کی کہانی

سعودی خاتون قصیم یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری لینے پر خوش ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ تعلیم کی اہمیت اور اپنے شوق سے آگاہ کر رہی ہیں۔
الاخباریہ چینل نے 46 سالہ سعودی ماں کے عزم و حوصلے کی کہانی بیان کی ہے۔
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں پڑھنے کا شوق تھا مگرزندگی کے 20 سال چھ بچوں کی دیکھ بھال، ان کی تعلیم و تربیت اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرنے میں صرف کردیے جس کے بعد  اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیاب رہی۔
’تعلیم کے شوق نے مجھے گریجوایٹ بنا دیا۔ قصیم یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری لینے پر خوش ہوں۔‘
خاتون کا کہنا تھا کہ عمر خوابوں اور مقاصد کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اگر آپ ہمت اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کریں تو ہر مقصد میں کامیابی مل سکتی ہے۔
’ابتدا میں لوگوں نے میری حوصلہ شکنی بھی کی مگر ان سب باتوں کو نظر انداز کیا اور اپنے خواب کی تکمیل میں لگی رہی۔‘
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ’آج اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ میں ایک مضبوط ماں ہوں جس نے پختہ ارادوں اور لگن سے ناممکن مقصد کو ممکن بنا دیا۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: