Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے لیے ساڑھے 8 لاکھ مویشی جدہ بندرگاہ پہنچ گئے

وزارت کی ٹیموں نے جدہ  بندرگاہ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت زراعت ماحولیات وپانی کی ٹیموں نے بیرون مملکت سے آنے والے 856348 مویشیوں کا طبی معائنہ کیا جو حج سیزن کے لیے لائے گئے تھے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کی ٹیموں نے جدہ  بندرگاہ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں جن کی ذمہ داری بحری جہازوں کے ذریعے لائے جانے والے مویشیوں کا طبی معائنہ کرنا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جانوروں میں کسی قسم کا وبائی مرض تو نہیں۔
وزارت ماحولیات کا کہنا تھا بیرون مملکت سے لائے جانے مویشیوں کو امپورٹ کرنے کے ضوابط  مختلف ملکوں کے اعتبار سے متعین کیے جاتے ہیں۔
ایسے ممالک جہاں مویشیوں کی بیماری پائی جاتی ہے وہاں سے مویشیوں کی درآمد پرپابندی عائد کی جاتی ہے۔
مملکت میں آنے والے مویشیوں کو طبی معائنے تک  قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔
مملکت لائے جانے سے قبل بھی مویشیوں کو 21 دن تک ان ممالک کے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جاتا ہے۔
ایسے ممالک  جہاں سے آنے والے جہاز دس دن سے زیادہ ایام میں مملکت آتے ہیں وہاں سے لائے جانے والے مویشیوں کے قرنطینہ کا دورانیہ 15 دن ہوتا ہے۔
واضح رہے اس وقت 30 ممالک سے مویشی لائے جاتے ہیں۔ ان میں سوڈان، صومالیہ، جیبوتی، جنوبی افریقہ، جارجیا، رومانیہ، سپین، کولمبیا، بلغاریہ، اسٹریلیا، برازیل، بحرین، عمان، قطر، اردن اور امارات شامل ہیں۔

شیئر: