امریکی گلوکارہ کا غزہ کی حمایت میں میوزک ویڈیو جاری
امریکی گلوکارہ کا غزہ کی حمایت میں میوزک ویڈیو جاری
اتوار 2 جون 2024 22:21
فلسطینی سکارف ’ کیفیہ‘ کے ساتھ سیاہ سوٹ پہنے فلسطینی پرچم لہرا رہی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار و نغمہ نگار کہلانی نے غزہ کی حمایت میں نیا میوزک ویڈیو جاری کیا ہے جس کی آمدنی فلسطین، کانگو اور سوڈان میں بسنے والے خاندانوں کو جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی گلوکارہ اکتوبر سے غزہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں سب سے آگے ہیں۔
جمعہ کے روز ریلیز ہونے والی ان کی میوزک ویڈیو میں ایک نغمہ’Next 2 U‘ جاری ہوا ہے، ویڈیو کلپ میں وہ یکجہتی کے طور پر فلسطینی سکارف ’ کیفیہ‘ کے ساتھ سیاہ سوٹ پہنے فلسطینی پرچم لہرا رہی ہیں۔
کہلانی نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر قابل قدر اور قیمتی اشیاء کے کھو جانے سے پریشانی کا شکار ہوں، یہ انسانیت کے لیے ناقابل یقین حد تک تاریخی سانحہ ہے۔
اس موقع پر مجھے اپنے پسندیدہ انقلابی شاعر، گلوکار، فلم ساز یاد آئے اور ہمارا کتنا اثر ہے۔
میوزک ویڈیو کا آغاز امریکی فلسطینی شاعرہ ہالا علیان کے جنگ مخالف اقتباس سے ہوتا ہے۔
گلوکار نے فلسطینی ڈیزائنرز سم سم اور نول کلیکٹو کے ساتھ اس گانے سے متعلق سامان میں تعاون کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ اس گانے کی صد فیصد آمدنی فلسطینی، کانگولیس اور سوڈانی خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
نول کلیکٹو کے مطابق ٹی شرٹس رام اللہ میں سکرین پرنٹ کی گئی ہیں اور بیت لحم میں ان کی کٹنگ اور سلائی کی گئی ہے۔
امریکی گلوکارہ سوشل میڈیا پر ایک مضبوط فلسطینی حامی قوت کے طور پر ابھری ہیں اور انہوں نے اس سے متعلق لاس اینجلس کے قدیم علاقے میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کیا۔
کہلانی نے کہا ’ خواہش ہے کہ میرے پیروکار اور ساتھی تاریخ کے دائیں جانب بیٹھیں اور ایسا فیصلہ کریں جو ان سے بڑا ہو اور بے لوث ہو، مجھے امید ہے کہ وہ صاف بات کریں گے اور صحیح سمت کا انتخاب کریں گے۔