Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوروویژن فائنل: آئرش سٹیج سنگر کا فلسطین سے اظہار یکجہتی

بامبی تھگ پریس کے سامنے فلسطینی رومال ’کوفیہ’ اوڑھے ہوئے تھیں۔ فوٹو عرب نیوز
یوروویژن فائنل میں اسرائیلی سنگر کے پہنچنے پر آئرش گلوکارہ کے احتجاج کے باعث برطانیہ کے کئی مقامات پر لائیو دکھایا جانے والا شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یوروویژن گانوں کے مقابلے میں حصہ لینے والی آئرلینڈ کی سٹیج سنگر بامبی تھگ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا۔
سویڈن کے مالمو ایرینا میں میوزک پروگرام سے قبل 31 سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار بامبی تھگ  فلسطینی نشان بننے والا رومال ’کوفیہ’ اوڑھے ہوئے تھیں۔
بامبی تھگ نے آئرش پرچم اٹھائے ہوئے یورپی براڈکاسٹنگ یونین پر زور دیا کہ وہ ضمیر کے مطابق ’انسانیت‘ کا مظاہرہ کریں اور اس کا بائیکاٹ کریں۔
یوروویژن سنگرز کے مقابلے میں اسرائیل کی سنگر ایڈن گولن اپنا گانا ’ہریکین‘ پیش کریں گی۔

یوروویژن مقابلے میں اسرائیلی سنگر ایڈن گولن اپنا گانا پیش کریں گی۔ فوٹو انسٹاگرام

فن لینڈ میں تقریباً 40 مظاہرین کے ساتھ ایک گروپ نے سنیچر کو عوامی نشریاتی ادارے YLE کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی سنگر کو مقابلے میں شرکت سے دستبردار کیا جائے۔

شیئر: