Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: ڈیلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ کے شہر ڈیلاس میں تیاریوں میں مصروف ہے تاہم ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جمعے کو لندن سے امریکہ کے شہر ڈیلاس پہنچی تھی  جہاں وہ میزبان ملک کے خلاف 6 جون کو ایونٹ کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ہی کر سکی اور ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 سے 7 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا جبکہ 9 جون کو نیویارک میں وہ روایتی حریف انڈیا سے ٹکرائے گا۔

شیئر: