آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو گیانا کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگینڈا کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں
رنز کے تعاقب میں یوگینڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 48 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پہلی اننگز
یوگینڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کے اوپنرز رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کے لیے 154 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جو ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بڑی پارٹنرشپ تھی۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران صرف دو رنز بنا پائے۔ گلبدین نائب نے چار اور عظمت اللہ عمرزئی نے پانچ رنز بنائے۔ محمد نبی نے 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوگینڈا کے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ الپیش راماجانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسی اننگز
افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں یوگینڈا کی ٹیم صرف 58 رنز بناسکی۔
یوگینڈا کے اوپنر رونک پٹیل نے ٹیم کو اچھے آغاز کی امید دلائی اور فضل حق کی پہلی گیند پر چوکا جڑ دیا لیکن یہ امید زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی جب افغان باؤلر نے اپنی اگلی دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر پٹیل اور راجر مکاسا کو پولین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد سائمن سیسازی افغان بولر مجیب الرحمان کی گیند پر فضل حق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور یوگنڈا کی ٹیم پانچویں اوور میں 18-5 پر پہنچ گئی۔
فضل حق فاروقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان راشد خان نے بلال حسن اور ہینڈری سینیونڈو کو آؤٹ کر کے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے دو جبکہ مجیب الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔