جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اور میں 10 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گنوا دی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئن ڈی کوک نے 20، ریزا ہینڈرکس 4، ایڈن مارکرم 12،اسٹبز نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جبکہ کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز کی ساتھ ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور شناکا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
سری لنکا کی اننگز
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر اس وقت گری جب ٹیم کا مجموعی سکور 13 رنز تھے۔
اوپنر پیتھم نیسنکا صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد وکامینڈو مینڈس 11 جبکہ وانندوہسارنگا اور سُدیرہ سمروکرما صفر پر پویلین لوٹے۔
افریقی بولرز نے پے در پے ایسے وار کیے کہ سری لنکا کا کوئی بھی بیٹر ذیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ٹیم کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر کراس کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس 19 اور اینگلومیتھیو 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریک نورٹجے چار، اوٹنیل بارٹمین ایک جبکہ کگیسو ربادا اور کیشو ماراج دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ایونٹ کا یہ پہلا میچ تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں اومان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا تھا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔