Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی خاتون کیو آر کوڈ کے ذریعے شادی کے لیے شوہر کی تلاش میں نکل پڑیں

روس کے شہر ماسکو سے تعلق رکھنے والی انفلوینسر منفرد انداز میں شوہر کی تلاش کر رہی ہیں۔
ڈنارا نامی کانٹینٹ کریئیٹر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انڈیا کے شاپنگ مال میں ایک کیو آر کوڈ تھامے کھڑی ہیں۔ 
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنارا نے ایک پوسٹر تھام رکھا ہے جس پر لکھا ہے ’مجھے انڈین شوہر کی تلاش ہے‘۔ پوسٹر پر ایک کیو آر کوڈ بھی چسپاں ہے جو ڈنارا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔
ڈنارا نے انسٹاگرام پر ریل اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ شوہر ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔ وائرل ہونے والی اس ریل نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے اور بہت سے صارفین محبت کی تلاش کے لیے ڈنارا کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
جہاں اس ویڈیو کے اپلوڈ ہونے کے بعد ڈنارا کے انسٹاگرام فالوورز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وہیں انٹرنیٹ صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
دوسرے صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’شادی ڈاٹ کام نہیں اب انسٹاگرام ڈاٹ کام۔‘
ایک خاتون صارف نے ڈنارا سے گزارش کرتے ہوئے لکھا ’ایک شوہر میرے لیے بھی ڈھونڈ دیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ سب آپ مشہور ہونے کے لیے نہیں کر رہیں تو مجھ سے شادی کر کے اپنی سچائی ثابت کریں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں 30 سال تک شادی نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اگر آپ کہتی ہیں تو میں تیار ہوں۔‘
ڈنارا کی اپنے شوہر کی تلاش کیسے اختتام کو پہنچتی ہے اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا مگر ان کے منفرد انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رکھی ہے۔

شیئر: