Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان:عبد الحکیم التمیمی شہری ہوابازی کا سربراہ مقرر

مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہفتہ کو شاہی فرمان جاری عبد الحکیم بن محمد التمیمی کو محکمہ شہری ہوابازی کا سربراہ مقرر کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق سہیل بن محمد ابانمی کوزکاة وآمدنی بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ڈاکٹر عبد العزیز بن عبد اللہ الحامد کوالخرج کی شہزادہ سطام بن عبد العزیز یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ عقلاءبن علی العقلاءکو ایوان شاہی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ فہد بن عبد اللہ المبارک کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا گیا۔ تمیم بن عبد العزیز السالم کو خادم حرمین شریفین کا ذاتی سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ کو ایون شاہی میں مشیر مقرر کیا گیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: