Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 14 افراد پر مشتمل کیبل چور گروہ گرفتار

’گروہ نے مجموعی طور پر 83 لاکھ ریال مالیت کے کیبل چوری کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے 14 افراد پر مشتمل کیبل چور گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں 12 پاکستانی اور دو افغان تارکین ہیں‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ نے زیر تعمیر عمارتوں اور گوداموں سے مجموعی طور پر 83 لاکھ ریال مالیت کے کیبل چوری کئے ہیں‘۔
’گروہ کے افراد سے قبضے سے کچھ کیبل ضبط کی گئی ہیں جبکہ بیشتر کو استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا ہے‘۔
’گروہ کے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: