Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتن یاہو کا لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں کا دورہ، ’سخت کارروائی کے لیے تیار‘

ویراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ شمالی علاقوں میں سکیورٹی بحال کر کے رہیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ شمال میں سخت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرحد کے قریب واقع اسرائیلی شہر لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی جانب سے اکثر راکٹ اور ڈرونز کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
فائرنگ کے مسلسل تبادلے کے باعث ان میں سے اکثر خالی کروا دیے گئے ہیں۔
راکٹ حملوں کے باعث رواں ہفتے شمالی اسرائیل کے جنگلوں میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔
نیتن یاہو نے کہا ’جو بھی سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ہم ایسے ہی بیٹھے رہیں گے وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ ہم شمال میں سخت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ کسی نہ کسی طرح سے ہم شمال میں سکیورٹی بحال کر کے رہیں گے۔‘
ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ آٹھ ماہ سے فائرنگ کا تبالہ جاری ہے جس سے ایک بڑے پیمانے پر تنازع کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سال 2006  کی جنگ کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور سرحد کے دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

شیئر: