Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں آج شدید گرمی ہوگی، دھوپ سے بچنے کی ہدایت

’شدید گرمی کی لہر کا عروج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سمیت جموم میں درجہ حرارت 47 اور 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شدید گرمی کی لہر کا عروج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گا‘۔
محکمے نے عازمین حج اور زائرین کو مذکورہ أوقات میں کھلے مقامات سے دورہ رہنے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف موسمیات کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’کل بدھ کو عرفات دنیا کے گرم ترین خطوں کی فہرست میں اول نمبر پر تھا جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی‘۔
’منی  میں 47.8اور مدینہ منورہ میں 47.4 جبکہ الاحسا میں 46.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی‘۔

شیئر: