Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موئے موئے نہیں اوئے ہوئے‘، چاہت فتح علی خان کا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ

چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ ’بدوبدی‘ گانا ریلیرز کیا جسے 28 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی کےوائرل گانے ’بدوبدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔
گزشتہ ماہ چاہت فتح علی خان نے ماضی کے مشہور پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا ری میک گانا اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا جسے 28 ملین ویوز ملے تھے۔
یہ گانا نہ صرف پاکستان اور انڈیا بلکہ دنیا بھر میں خوب وائرل ہوا، بالی وڈ کی نامور شخصیات سمیت انٹرنیٹ صارفین  نے اس پر ریلز اور ویڈیوز بنائیں۔
’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانا سنہ 1973 کی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ میں پہلی مرتبہ شامل کیا گیا تھا، اس گانے کو شاہد خان نے لکھا تھا جبکہ موسیقی بخشی وزیر نے ترتیب دی اور نور جہاں نے اس کو گایا تھا۔
تاہم چاہت فتح علی خان نے اس گانے کی دھن اور بول اپنے گانے میں بغیر اجازت استعمال کیے جسے اب یوٹیوب نے کاپی رائٹ سٹرائک دے کر ہٹا دیا ہے۔
اس سے قبل بھی چاہت فتح علی خان اپنے متعدد گانے ریلیز کر چکے ہیں لیکن ’بدوبدی‘ دنیا بھر میں کافی مقبول ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر چاہت فتح علی خان کا گانا ڈیلیٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’چاہت فتح علی خان کا گانا 28 ملین ویوز حاصل کرنے کے بعد کاپی رائٹ سٹرائک کی وجہ سے یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔ اصل گانا نور جہاں نے گایا تھا۔ مجھے چاہت کے لیے افسوس ہو رہا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’لوگوں کے ساتھ موئے موئے ہوتا ہے، چاہت فتح علی خان کے ساتھ آئے ہائے اوئے ہوئے ہو گیا۔‘

عمران علی نے لکھا ’مجھے چاہت فتح علی خان کے لیے افسوس ہو رہا ہے۔‘

عطا نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میڈم نور جہاں تو اب نہیں ہیں، یہ گانا بھی سوائے دو لفظوں کے پورا کاپی نہیں کیا گیا، یوٹیوب کو بدوبدی گانا بحال کر دینا چاہیے۔‘

 

شیئر: