جعلی حج ویزے اور پرمٹ فروخت کرنے والے چار افراد گرفتار
ملزمان میں دو پاکستانی اور دو سعودی شہری شامل ہیں۔ (فوٹو ایکس اکاونٹ)
مکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چار افراد کو جعلی حج ویزے اور پرمٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں دو پاکستانی اور دو سعودی شہری شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خطیررقم، موبائل فونز کی سمیں، موبائل فونز، نقلی مہریں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔
ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنے جال میں پھانستے تھے بعدازاں ان سے رقم لینے کے بعد جعلی حج ویزے پر پرمٹ دیتے تھے۔
چاروں ملزمان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے انہیں ادارے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد کیس فوجداری عدالت کے سپرد کیا جائے گا۔