Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے سامنے نیوزی لینڈ بے بس، 84 رنز سے شکست

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گٗرباز نے 80 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔
سنیچر کو گیانا میں کھیلے گئے میچ میں 160 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 18، میٹ ہینری نے 12 اور کپتان کین ولیمسن نے 9 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور فضل حق فاروقی نے چار چار جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گٗرباز نے 80، ابراہیم زدران نے 44 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس جیت کے بعد افغانستان نے 4 پوائنٹس حاصل کر کے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
خیال رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ تھا جس کے بعد وہ صفر پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پانچویں اور آخری نمبر پر موجود ہے۔

شیئر: