Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: ’امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینے پر پاکستان کا شکریہ‘

امریکی ٹیم تارکینِ وطن پر مشتمل ٹیم ہے جس میں شامل زیادہ تر کھلاڑی پارٹ ٹائم کرکٹرز ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر تاریخی اپ سیٹ کر دیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے جواب میں امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
میچ برابر ہونے کے بعد امریکہ کی جانب سے پاکستان کو سپر اوور میں 19 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بنا سکی۔
گروپ سٹیج میں اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اگر مگر کی صورتحال پر جا پہنچی ہے اور اس کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
دوسری جانب پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
یہاں خیال رہے کہ یہ امریکی ٹیم تارکینِ وطن پر مشتمل ٹیم ہے جس میں شامل زیادہ تر کھلاڑی پارٹ ٹائم کرکٹرز ہیں۔
امریکہ سے مایوس کن شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح شدید غم و غصے اور مایوسی کا شکار ہیں۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ’ہم نے 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے ہارنے والی تاریخ دہرائی ہے۔ بدقستمی سے پاکستان اس جیت کا حقدار نہیں تھا۔ عامر اور شاہین نے کوشش کی لیکن وہ (امریکہ) 37 اوورز جیتی ہے ہم سے۔ بدقسمتی سے ہم نہیں جیت سکے۔‘

عبداللہ اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’یہ نہایت ہی شرمناک بات ہے کیونکہ امریکہ کی تو اپنی ٹیم ہی نہیں ہے۔‘
 

پیروڈی اکاؤنٹ بروکن نیوز نے کپتان بابر اعظم سے منسوب فرضی بیان میں لکھا کہ ’امریکی سازش نہ منظور، فینز قذافی سٹیڈیم کے باہر پہنچیں، بابر اعظم کی اپیل۔‘
 

ایمان اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’ابھی (ٹیم کی) تباہی نہیں ہے، اصلی تباہی 2025 میں اپنے گھر پر ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں آئے گی۔‘
 

ایکس صارف ایوشا نے تبصرہ کیا کہ ’میرے خیال سے میں اگلے 100 گھنٹوں تک کرکٹ دیکھ سکتا ہوں لیکن سپر اوور میں ایک چوکا لگنے کے بعد 18 رنز بننا شاید دوبارہ کبھی نہ دیکھوں۔‘
 

ایکس ہینڈل کے نے لکھا کہ ’ہم انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سے ہار گئے؟‘
 

پیج نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’امریکہ میں کھیل کو فروغ دینے پر پاکستان کا شکریہ۔‘
 

شیئر: