Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جے آئی ٹی میچ ہا ر چکے،عمران

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے ایک طرف عوام اور دوسری طرف اسٹیٹس کو ہے۔ ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ مے فیئر میں فلیٹس شریف فیملی کے ہیں۔ پانامہ کے بعد اس کی تصدیق ہو گئی ۔ مریم نے بیرون ملک جائداد سے انکا رکیا تھا۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ ان کے پاس منی ٹریل نہیں تھی ۔انہوں نے کہاکہ پیسہ باہر کیسے گیا ؟کیا یہ پوچھنا ہمارا حق نہیں تھا۔ جمہوریت میں لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے سامنے جواب دہ ہو ۔یہ جے آئی ٹی میں میچ ہا رچکے ہیں۔ یہ کونسی ساز ش کی با ت کررہے ہیں۔ پکڑے جانے پر ساز ش کا کہا جا رہا ہے ۔ دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ڈرامہ کیا ۔اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر کیس میں اپنے بیان حلفی میں سب تسلیم کرچکے ہیں۔ پیسہ چوری کرنے والوں کی اصل جگہ جیل ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ قطری کا خط بھی جھوٹ تھا۔ قطری ان کا واحد سہار اتھا وہ بھی پاکستان نہیں آرہا۔ 

شیئر: