Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کی کیتھیٹرائزیشن

’یکم ذو القعدہ سے یکم ذو الحجہ تک 6897 عازمین نے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے جبکہ 68 عازمین کوکیتھیٹرائزیشن کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یکم ذو القعدہ سے یکم ذو الحجہ تک 6897 عازمین نے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’2034 عازمین کو طبی مراکز میں علاج کیا گیا جبکہ 160 عازمین کو ڈیسلائز کی سہولت دی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس وقت 805 عازمین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 176 عازمین او آئی سی میں ہیں‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تمام طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویہ فراہم کی جاتی ہیں‘۔
 

شیئر: