Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی فٹبال ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں مکہ روٹ کا دورہ کیا

’سعودی ٹیم نے ارض مقدس جانے والے پاکستانی عازمین کو الوداع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی قومی فٹبال ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مکہ روٹ اینیشیٹو کے ہال کا دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو الوداع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹیم کے ساتھ سعودی لیگ کے سربراہ یاسر المسحل بھی موجود تھے۔
ٹیم کو مکہ روٹ اینیشیٹو سے  آگاہ کیا گیا اور عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی عازمین مکہ روٹ اینیشیٹو سے مستفید ہو رہے جس کے تحت پاکستانی ہوائی اڈوں میں تمام سفری کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔
سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ سے سیدھا ہوٹل لے جایا جاتا ہے جہاں پہنچنے پر ان کا سامان انہیں مل جاتا ہے۔

شیئر: