Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ایران کو ہرا کر انڈر 18 سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے پول میچز میں ایران کے علاوہ تمام ٹیمیوں کو شسکت دی تھی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شب جیت لی۔
پیر کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایران کو ایک کے مقابل میں تین سیٹ سے شکست دے دی۔ 
یہ انڈر 18 چیمپئن شپ ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہوئی تھی۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں ازبکستان کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 
ٹورنامنٹ میں ازبکستان، قازقستان، ایران، کرغیزستان، قازقستان اور پاکستان کی ٹیمیوں نے شرکت کی۔ 
پاکستان نے پول میچز میں ایران کے علاوہ تمام ٹیموں کو شکست دی تھی۔
ایران نے پول میچ میں سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی تاہم پاکستان نے پول میچ میں شکست کا بدلہ فائنل میں ایرانی ٹیم کو ہرا کر لے لیا۔ 

شیئر: