Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ:  پاکستان کو جنوبی افریقہ نے 4-3 گول سے ہرا دیا

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ  کی تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔
اتوار کو پولینڈ کے شہر گینز ناؤ میں ہونے والے اس میچ  میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے گول کیے۔
اس سے قبل سنیچر کو نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے شکست دے دی  تھی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ اتوار نو جون کو فرانس سے ہو گا۔

شیئر: