Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں 10 ہزار 500 مقامات پر وائی فائی کی سہولت

اس سال فائیو جی کوریج میں 37 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے آپریشنل پلان پرعمل درآمد شروع کردیا۔ اس سال فائیو جی کوریج میں 37 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے کمشنرڈاکٹر محمد التمیمی نے بتایا ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں 10 ہزار 500 مقامات پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں متوسط ڈاون لوڈنگ اسپیڈ 255 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ مدینہ منورہ مںی 292 میگا بائٹ ہے۔
اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میں  ٹیلی کمیونیکیشن کے 6200  ٹاورز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فائیوجی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کےلیے 4 ہزار ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔

شیئر: