Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار عازمین حج کو کھانا پیش کرنے کا تجربہ بہترین رہا: سعودی خاتون شیف

12 سال کی عمر میں والد سے کھانا پکانا سیکھا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی خاتون شیف جیھان کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کا فن انہوں نے والد سے سیکھا اور آج بہترین شیف کے طور پر عازمین حج کے کھانے پینے کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں۔
العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی خاتون شیف جیھان نے  کہا کہ ’میں نے پکوان کا فن والد سے  سیکھا اس وقت میری عمر 12 سال تھی اور میری اس میں دلچسپی بھی تھی۔‘
جیھان کا کہنا تھا کہ ’والد رمضان میں زائرین اور روزہ داروں کے لیے کھانے پکاتے تھے اس وقت مجھے اس چھوٹی سی عمر میں زائرین کی خدمت اور کھانے تیار کرنے کا شوق  ہوا۔‘


آج عازمین کو مختلف قسم کے کھانے تیار کرکے پیش کررہی ہوں۔ (فوٹو العربیہ چینل)

جیھان کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار میں نے شیف کے طور پر عازمین کو اپنی خدمات کھانے کے حوالے سے پیش کیں تو وہ تجربہ ناقابل بیان اور بہترین تھا۔
جیھان نے بتایا کہ اس تجربے سے میں نے بہت کچھ سیکھا اوراللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج عازمین حج کو مختلف قسم کے بہترین کھانے تیار کرکے پیش کررہی ہوں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: