Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا بیٹا کھویا، اللہ تعالیٰ نے حج کی سعادت سے نوازا: فلسطینی خاتون

مملکت میں اب تک فراہم کی جانے والی خدمات بہترین ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
فلسطینی عازمین نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ’ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آمد کے لمحے سے لے کر اب تک فراہم کی جانے والی خدمات بہترین ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق فلسطینی خاتون عازم حج نھاد ام شھید نے بتایا ’انہوں نے فلسطین میں اپنا بیٹا کھویا ہے اور اب اللہ نے انہیں حج کی سعادت سے نوازا ہے۔‘

اس سال فلسطین سے حج کے لیے آنے والے شاہی مہمان 2 ہزار ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

ایک اور فلسطینی عازم حج کا کہنا تھا کہ مملکت پہنچنے اور سفر حج کے دوران جو نفسیاتی سکون ملا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
فلسطین سے تعلق رکھنے والی ام بکر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 22 سال سے قید میں ہے اور جب سے مملکت میں ہوں کسی نے نظر انداز نہیں کیا۔ اللہ تعالی سے سعودی قیادت کی صحت و تندرستی لے لیے دعا گو ہوں۔

مہمان پروگرام کے تمام انتظامات وزارت اسلامی امور کرتی ہے(فوٹو اخبار 24)

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے غزہ پٹی کے ایک ہزار عازمین کی میزبانی کا حکم دیا گیا تھا بعدازاں مزید ایک ہزار فلسطینی خاندانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لانے کے احکامات دیے گئے۔
رواں سال فلسطین سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی تعداد دو ہزار ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین کے مہمان پروگرام کے تمام انتظامات وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرتی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: