Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

47 ملکوں کے 460 شاہی مہمان فریضہ حج کے لیے مکہ پہنچ گئے

مکہ پہنچنے پر وزارت کے عہدیداروں نے شاہی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کی نگرانی میں خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت  فریضہ حج کے لیے شاہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک کے دو ہزار 322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔
ایک ہزارعازمین فلسطین میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین ہوں گے۔

88 ممالک کے دو ہزار 322 عازمین خصوصی دعوت پر حج ادا کریں گے۔(فوٹو: ایس یی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دنیا کے 47 ملکوں سے آنے والے 460 شاہی مہمان مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
مکہ مکرمہ پہنچنے پر وزارت کے عہدیداروں نے شاہی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
 وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
ایک جامع نظام کے تحت شاہی مہمانوں کی ان کے ملک سے روانگی سے لے کر سعودی عرب آمد تک انہیں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: