مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جمعے کو مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مکہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل پولیس میجر جنرل صالح الجابری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے مصری صدر عبدالفتاح السیسی جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں، نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔