Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو مصری صدر اور اردنی فرمانروا کے مکتوب موصول

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدر عبدالفتاح الیسی اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کے تحریری مکتوب موصول ہوئے ہیں جو دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی نیابت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی سے مملکت میں مصر اور اردن کے سفرا نے ملاقات کی اور تحریری مکتوب حوالے کیے۔
مصری سفیر احمد فاروق اور اردنی سفیر ڈاکٹر ہیثم ابو الفول کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: