Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، مزید 25 افراد کو قید اور جرمانے کی سزا

103 افراد کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 25 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں 7 غیر ملکی اور 18 سعودی شامل ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق زیر حراست افراد 103 افراد کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے ان کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ہر ایک کیریئر کو 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔
گرفتارغیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیوں کو بھی ضبط  کیا گیا۔
واضح رہے کہ حج ضوابط کا مقصد غیرقانونی طورپر حج کے لیے جانے والوں کو روکنا ہے تاکہ بیرون مملکت سے اور قانونی طورپر حج کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ حج کے مناسک آرام سے ادا کرسکیں۔

شیئر: