Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، مزید 15 افراد کو قید اور جرمانے کی سزا

غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو مکہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 15 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں دو غیرملکی اور آٹھ سعودی شامل ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق ملزمان 71 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے ان کے  خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ہر ایک کیریئر کو( پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔
گرفتارغیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے حج ضوابط کی پابندی کرنے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حج ضوابط کا مقصد غیرقانونی طورپر حج کے لیے جانے والوں کو روکنا ہے تاکہ بیرون مملکت سے اور قانونی طورپر حج کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ حج کے مناسک آرام سے ادا کرسکیں۔

شیئر: