Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیاسی وابستگی اور نعرے بازی کی جگہ نہیں: خطبۂ حج

لاکھوں فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا اور پیغمبر اسلام کی پیروی کرتے ہوئے ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی نے خطبہ حج دیا ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کو تلقین کی تقویٰ اختیار کریں اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج عبادت اور شعائر کی ادائیگی کا مقام ہے، یہ سیاسی وابستگی اور نعرے بازی کی جگہ نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شریعت اسلامی کے احکام انسانی زندگی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہیں اور ان میں دوسروں کو اذیت دینے اور نقصان پہنچانے کا سدباب کیا گیا ہے۔
شیخ ماہر نے کہا ہے کہ ’اسلامی شریعت نے عدل اور فضیلت پر مبنی اخلاق کے علاوہ والدین کے ساتھ حسن سلوک،صلہ رحمی، سچائی، حقوق کی حفاظت، امانت کی ادائیگی، وفاداری اور ولی امر کی سمع و اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اسلامی شریعت نے انسان کے 5 حقوق کی حفاظت کا حکم دیا ہے اور یہ پانچ حقوق دین کی حفاظت، جان کی حفاظت، عقل کی حفاظت، مال کی حفاظت اور عزت و آبرو کی حفاظت ہیں،ان حقوق  پر تجاوز کرنا جرم قرار دیا گیا ہے۔‘
مسجد الحرام کے امام و خطیب نے کہا ہے کہ ’شریعت مصلحت عامہ کا خیال رکھتے ہوئے اچھائی کو نمایاں کرنے اور برائی کو دبانے کا حکم دیا گیا ہے۔‘
’شریعت کا حکم ہے کہ برائی کو روکنا اچھائی کے حصول پر مقدم ہے۔‘

شیئر: