Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں جن مورچہ کی احتجاجی ریلی

دارجلنگ ۔۔۔۔۔گزشتہ روز سیکیورٹی فورس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں 2افراد کی ہلاکت کے خلاف جن مورچہ نے اتوار کو ریلی نکالی اور مورچے کے ایک سرگرم رکن کی نعش لیکر سڑک پر نکل آئے۔ انہوں نے علیحدہ گورکھالینڈ ریاست کی حمایت میں نعرے لگائے۔یہ لوگ کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔ اس کے ساتھ ترنگا بھی لہرا رہا تھا۔ چوک بازار میں جمع ہوگئے اور نعرے لگائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دارجلنگ سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو واپس بلایا جائے تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہوسکے۔دارجلنگ سے رکن اسمبلی امر راج نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ہمیں پرامن اور جمہوری احتجاج کرنے دے۔گورکھا جن مکتی مورچہ اور پولیس کے درمیان مغربی بنگال کے اس پہاڑی ضلع میں بڑی تعداد میں فورسز تعینات ہے ۔مورچے کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے کل اس کے دوسرگرم کارکنوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ جھڑپوں میں صرف ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

شیئر: