Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اودھو ٹھاکر سے امیت شاہ کی ملاقات

ممبئی۔۔۔۔صدارتی انتخاب سے پہلے بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اتوار کو باندرہ میں شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوندر فڑنویس بھی تھے۔ ملاقات بند کمرے میں کی گئی جو 75منٹ جاری رہی۔ بی جے پی کے صدر 3روزہ دورے پر ہیں جن کا مقصد ریاست میں پارٹی کی تنظیم کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینے سے پہلے اپنے اتحادیوں سے مشورے کریگی۔واضح رہے کہ شیوسینا، بی جے پی اور مودی حکومت پر اکثروبیشتر تنقید کرتی رہتی ہے ۔ حال ہی میں اس نے ہندوستان کے گرین انقلاب کے بانی سوامی ناتھن اور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت میں سے ایک کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی تجویزد ی تھی۔

شیئر: