میدان عرفات میں لاکھوں عازمین حج کی موجودگی، تصاویر
8 ذوالحجہ کو وادی منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کے بعد حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے کے لیے عازمین آج میدان عرفات پہنچے جہاں انہوں نے سارا دن عبادت اور دعائیں کرتے گزارا۔ عرفات کے میدان سے جھلکیاں خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں

عازمین پانچوں وقت کی نماز منیٰ میں ادا کرنے کے بعد حج کے رکنِ اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہو گئے تھے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔

۔سورج غروب ہوتے ساتھ ہی عازمین وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

وادی مزدلفہ پہنچ کر عازمین مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

ظہر اور عصر کی نماز قصر اور جمع کی صورت میں ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ کے اطراف میں ہی بیٹھے رہے جبکہ بیشتر جبل رحمہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ عام لوگوں نے بھی حجاج میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

حجاج کرام رات مزدلفہ کے میدان میں بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرنے کے ساتھ ہی وہ منیٰ کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔

سعودی اداروں کی جانب سے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے لیے سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔

میدان عرفات کا مکہ مکرمہ سے فاصلہ 21 کلو میٹرکے قریب ہے جو مکہ سے مشرق کی جانب طائف کے راستے میں واقع ہے۔

عرفات میں شدید گرمی کے باعث انتظامیہ نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔